گلبرگہ،5؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک معصوم مسلم نوجوانوں اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے احتجاجیوں کورہانہیں کیاجاتا۔اس خیال کااظہارجناب محمدمحسن ضلعی صدرپاپولر فرنٹ آف انڈیا نے آج گلبرگہ میں ڈپٹی کمشنر گلبرگہ ؤکے دفتر کے روبرو منعقدہ احتجاجی مظاہرہ کے دوران کیا ۔ پاپولر فرنٹ کے احتجاجی ارکان منگلور میں وہاں کی پولیس اور کانگریسی حکومت کی جانب سے فرنٹ کے ارکان کے ساتھ کئے جانے والے ظلم و زیادتیوں کا ذکر کررہے تھے ۔ اس احتجاجی مہم میں مولانا یوسف رشادی ریاستی صدر آل انڈیا امامس کونسل، مولانا عطیق الرحمٰن اشرف ضلعی صدر اے آئی آئی سی، سید ذاکر ضلعی صدر ایس ڈی پی آئی، شیخ اعجاز علی، پاپولر فرنٹ ڈسٹرکٹ سیکریٹری، شاہد نصیر ایس ڈی پی آئی ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری، رضوان الرحمٰن صدیقی تعمیر ملت گلبرگہ ، سید علیم الٰہی ، محمد نذیر شیخ روضہ، اور دیگر کئی ایک کارکنان اس احتجاج میں شامل تھے۔ معصوم مسلم نوجوانوں کی اور پاپولر فرنٹ کے احتجاجیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فرنٹ کے عہدہ داران نے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کی توسط سے ایک یادداشت حکومت کو روانہ کی ۔